عراق میں یرغمال بنائے گئے 16 ترک مزدور رہا کر دیئے گئے

منگل 29 ستمبر 2015 08:37

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) عراق میں یرغمال بنائے گئے 16 ترک مزدوروں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں مبینہ طور پر اغواء کرنیوالے گروپ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مغوی بنائے گئے ترک مزدوروں کو ترکی کی جانب سے کریمنل الفاتح گروپ کو شام کے دو قصبوں کا محاصرہ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں دس ہزار سے زائد بچے اور خواتین کو محصور کر کے رکھا گیا تھا۔