مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا

منگل 29 ستمبر 2015 08:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق ایم این اے میاں منیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122میں ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 30ستمبر کو میاں منیر کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کے گھر جائیں گے۔

(جاری ہے)

میاں منیر 1997سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رہے ہیں۔