میکسیکو، 13 افراد کے اغوا اور قتل میں ملوث تین افراد کو 520 سال قید کی سزا سنا دی گئی

منگل 29 ستمبر 2015 08:32

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی ایک عدالت نے تین افراد کو 520، 520 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے تینوں مجرم دو سال قبل 13 نوجوان افراد کے اغوا اور قتل میں ملوث پائے گئے تھے۔میکسیکو سٹی سے نواح میں ہیون نامی بار سے ان 13 افراد کو اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاشیں تین ماہ بعد شہر کے باہر ایک اجتماعی قبر سے ملی تھیں۔

وکلا ابھی بھی درجنوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔جن تین افراد کو قید کی سزا سنائی گئی ہے انھیں تین لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔تفتیش کے مطابق یہ جرم میکسیکو سٹی کی ایک اور بار میں کچھ روز قبل ایک منشیات سمگلر کے قتل کی انتقامی کارروائی تھی۔مئی 2013 میں 16 سے 34 سال کی عمروں کے درمیان سات مردوں اور پانچ خواتین کے اس بار میں جانے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

(جاری ہے)

خفیہ کیمرے کے فوٹیج میں زور زبردستی کی علامات دکھائی نہیں دی گئی اور جو افراد انھیں اپنے ساتھ لے کر گئے انھوں نے ہتھیار اٹھا رکھے تھے نہ اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا۔لاپتہ ہونے والے ان افراد کے بارے ان کی اجتماعی قبر کی دریافت سے پہلے تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔ان کی قبر کو چونے اور سیمنٹ سے ڈکھا گیا تھا۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق میکسیکو سٹی کے نواح میں واقع تیپتو قصبے سے تھا۔اس واردات کے بعد میکسیکو سٹی کے رہائشیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی جانب سے احتجاج بھی کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :