سرگودھا؛فیس بک کے ذریعے طالبہ کوفحش موادبھیجنے پر5 افراد پر مقدمہ

منگل 29 ستمبر 2015 08:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)سرگودھا میں فیس بک کے ذریعے یونیورسٹی کی طالبہ کو فحش تصویریں اور دھمکی آمیز پیغامات ارسال کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاون سرگودھا کی رہائشی یونیورسٹی کی طالبہ انسی خالد نے تھانہ ساجد شہید سرگودھا میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔طالبہ کا الزام ہے کہ ملزمان ایک سال سے اسے ہراساں کر رہے ہیں۔ مختلف ٹیلی فون نمبروں کے ذریعے کالز کرتے ہیں ، فحش تصویریں بناکر فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھجواتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔