کراچی ،نیب اور ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن کا بھی چائنہ کٹنگ اورزمینوں پر قبضے کی تحقیقات کاآغاز

منگل 29 ستمبر 2015 08:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) نیب اور ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن نے بھی چائنہ کٹنگ اورزمینوں پر قبضے کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد ایکشن میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت ملی تو محکمہ انسداد بدعنوانی بھی حرکت میں آگیا۔ اینٹی کرپشن نے بھی کے ایم سی حکام سے کراچی کی زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے مگر بلدیہ عظمیٰ حکام نے اینٹی کرپشن کو بھی ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ میں اینٹی کرپشن نے بھی چنوں ماموں کے خلاف اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ اینٹی کرپشن کو بورڈ آف ریونیوسے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق سرجانی ٹاون، سپر ہائی وے، گلشن اقبال، نیو کراچی میں زمینوں کا ریکارڈ تبدیل کیا گیا ہے اور کراچی میں اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔کے ایم سی کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کی تحقیقات فائنل کی جائیں گی۔ ریکارڈ کی فراہمی کے لئے کے ایم سی کو آخری نوٹس کے بعد دفتر پر چھاپہ مارا جائیگا۔دوسری جانب اینٹی کرپشن کومنی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈنگ کی بھی تحقیقات کے اختیارات دے دیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :