بھارتی ریاست آسام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 2 دہشت گرد ہلاک

منگل 29 ستمبر 2015 08:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) بھارتی ریاست آسام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق آسام پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع دھوبرائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جھڑپوں میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :