پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان ،پی پی نے عوام کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ آئندہ میری سیاست مسلم لیگ ن کے بینر تلے ہو گی‘ مرزا ناصر بیگ کی اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس، مسلم لیگ (ن) کا عوامی نمائندوں کا گروپ ایک ہر دلعزیز گروپ ہے،11 اکتوبر کو (ن) کی فتح ہو گی‘ رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو

منگل 29 ستمبر 2015 08:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پی پی کی چالیس سالہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان لودھراں میں اپنی رہا ئش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔اس مو قع پر ایم این اے عبد الر حمان کانجو، صدیق بلوچ، مقامی ایم پی ایزعا مر اقبال قریشی، سلطان جہانگیر بھٹہ، سجاد جوئیہ، احمد خان بلوچ، سابق ایم پی اے پیر سید رفیع الدین شاہ مو جود تھے۔

مرزاناصر بیگ نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ واحد قومی سیاسی جماعت ہے جس کا قومی تعمیر و تر قی کا واضح وژن ہے اور اس پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا جذبہ تعمیر و ترقی اور حب الو طنی قا بل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ ہی پی پی کا منشور روٹی کپڑا اور مکان ان ساتھ ہی دفن ہو گیا تھا اور پی پی پی نے عوام کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ میری سیاست مسلم لیگ ن کے بینر تلے ہو گی۔ انہوں نے اس موقع پر حلقہ 154میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیر بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ عبدالر حمان کانجو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا عوامی نمائندوں کا گروپ ایک ہر دلعزیز گروپ ہے جو عوامی خد مت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی فتح ہو گی۔