ترکی :پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک،شامی مہاجرین سے بھری کشتی یونان کے جزیرے لیروس جا رہی تھی کہ کھلے سمندر میں حادثہ پیش آگیا

منگل 29 ستمبر 2015 08:33

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء ) ترکی کے ساحل کے نزدیک پناہ گزینوں کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ، ترک میڈیا کے مطابق شامی مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی یونان کے جزیرے لیروس جا رہی تھی جب اسے کھلے سمندر میں یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

کشتی پر سوار بیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ترک کوسٹ گارڈز نے افراد کی لاشیں اور زندہ بچ جانے والے مسافروں کو ساحلی شہر بودرم منتقل کر دیا ہے۔ ترک حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :