پرامن عالمی ماحول چین کاخواب ہے ،چینی صدر،معاشی اورمعاشرتی تعاون بڑھاکرغیرروایتی چیلنجزکامقابلہ کرناہوگا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

منگل 29 ستمبر 2015 08:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء)چینی صدرژی چن پنگ نے کہاہے کہ پرامن عالمی ماحول چین کاخواب ہے ،معاشی اورمعاشرتی تعاون بڑھاکرغیرروایتی چیلنجزکامقابلہ کرناہوگا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرنے کہاکہ معاشی اورمعاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے آج دنیاکاامن تباہ ہوچکاہے ،امیراورغریب کافرق بڑھتاجارہاہے ،پرامن عالمی ماحول چین کاخواب ہے ،ہمیں امن کے قیام کیلئے معاشی اورمعاشرتی تعاون بڑھاکرغیرروایتی چیلنجزکامقابلہ کرناہوگا،چھوٹے اوربڑے ممالک کوایک دوسرے کے ساتھ برابری کابرتاوٴکرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی مسائل کی ذمہ داری قبول کریں ،ترقی پذیرممالک کی تعدادبڑھتی جارہی ہے ،اوریہ بڑھتی تعدادایک قوت اختیارکرتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین آئندہ پانچ سال میں افریقین یونین کوسوملین ڈالرفوجی امداددیگا

متعلقہ عنوان :