سیالکوٹ، مرضی کے بغیر شادی پر باپ نے بھائی اور بھانجے کے ہمراہ مل کر فائرنگ کرکے بیٹی ،داماد اور دوسری بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 29 ستمبر 2015 08:23

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2015ء) والد کی مرضی کے بغیر شادی کر نے پر باپ نے بھائی اور بھانجے کے ہمراہ مل کر فائرنگ کرکے بیٹی ،داماد اور دوسری بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع ڈھولے والی کے رہائشی محنت کش مشتاق کی شادی سجیلہ فردوس سے ہو ئی تھی جس کے بطن سے تین بیٹیاں پیدا ہو ئیں تو اس کی بیوی نے بیٹے کی خاطر اپنے خاوند مشتاق کی شادی موضع ڈھولے والی میں محنت مزدوری کیلئے آنے والے طارق کی بیٹی گلناز رانی کی ساتھ اس کی والدہ کی رضامندی سے کر دی۔

جس کا گلناز رانی کے والد طارق اور چچا ضیاء جو کہ بہاولپور میں رہائش پذیر تھے کو رنج تھا کہ ان کی رضامندی کے بغیر شادی کیوں کی گذشتہ روز مشتاق اپنی دونوں بیویوں سجیلہ فردوس اور گلنازرانی کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ گلناز رانی کا والد طارق اپنے بھائی ضیاء اور بھانجے خرم کے ہمراہ آیا اور فائرنگ کر کے اپنی بیٹی گلنازرانی ،داماد مشتاق اور اس کی پہلی بیوی سجیلہ فردوس کو موت کے گھاٹ اتار کر جائے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیامقتولہ سجیلہ فردوس کی تین بیٹیاں جبکہ متقولہ گلناز بی بی کی ایک بیٹی تھی تھانہ صدر پولیس نے تینوں افراد کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :