صدرباراک اوبامہ کاافغان ہم منصب کو فون ،قندوز فضائی حملے پر غم وافسوس کااظہار، واقعہ پرمعافی مانگ لی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)امریکی صدرباراک اوبامہ کاافغان صدراشرف غنی کوٹیلی فون ،قندوز میں ہسپتال پر فضائی حملے پرشدیدغم وافسوس کااظہارکرتے ہوئے واقعہ پرمعافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدراوبامہ نے بدھ کے روز افغان ہم منصب اشرف غنی کوفون کیا،جس میں انہوں نے امریکی فورسزکی جانب سے قندوزمیں ایک خیراتی ادارے کے تحت چلنے والے ہسپتال پرفضائی بمباری پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے شدیدغم وغصے کااظہارکیا۔انہوں نے ہسپتال حملے میں جاں بحق ڈاکٹرزاورسٹاف عملے کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اورواقعہ پرمعافی مانگ لی ہے ۔