مشرقی یوکرائن میں اصل فائربندی اب شروع ہوئی ہے، پوروشینکو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:24

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں حکومتی فورسز اور روس نواز باغیوں کے درمیان فائربندی حقیقی معنوں میں اب شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ طویل المدتی فائربندی میں ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔ بدھ کے روز پوروشینکو نے کہا کہ اب مشرقی یوکرائن میں ایک گولی بھی فائر نہیں ہو رہی ہے، مگر ابھی اسی پورا امن نہیں کہا جا سکتا اور جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ان کا تاہم کہنا تھا کہ یہ فائربندی ہے اور یہی مِنسک معاہدے کی اصل روح بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :