قندوز میں ہسپتال پر بمباری ایک غلطی تھی: جان کیمبل

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)افغانستان میں نیٹو افواج کے کمانڈر اور امریکی فوج کے جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے افغان شہر قندوز میں اسپتال پر بمباری ایک غلطی تھی کارروائی کا فیصلہ امریکی چین آف کمانڈ نے کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں جنرل کیمبل نے کہا کہ افغان افواج نے اس ہسپتال پر فضائی حملے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست کا جائزہ لینے کے آدھ گھنٹہ بعد کارروائی کی گئی۔ اْنھوں نے کہا کہ غلطی سے ایک ہسپتال نشانہ بن۔ ارادی طور پر امریکی فوج نے کبھی کسی طبی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔ دوسری جانب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے ایک بیان میں قندوز ہسپتال پر بمباری میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔