چیچنیا کے صدر رمضان قادر یوف کی مگرمچھ سے لڑائی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:30

گروزنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) چیچنیا کے صدر رمضان قادریوف اپنے دوست ولادیمر پیوٹن کی نقل کرنے نکل پڑے ،خطرناک مگرمچھ سے لڑائی کر کے خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

چیچنیا کے انتالیس سالہ صدر رمضان قادریوف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں بغیر کسی حفاظتی اقدام اور ہتھیار کے دریا میں اتر کر مگرمچھ کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے مگرمچھ کو پکڑ کر اس کے ساتھ لڑائی کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی روسی ہم منصب سے کم نہیں،صدر کی مگر مچھ سے لڑائی کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔