این اے122اور پی پی147 کے ضمنی انتخابات،بیلٹ پیپرز کے چھپائی کا عمل مکمل ،آراو کے حوالے کردئیے گئے،ریجنل الیکشن کمیشن،بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی،ریٹرننگ افسر زاہد اقبال

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)ریجنل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے122اور پی پی147 کے ضمنی انتخابات کیلئے تمام بیلٹ پیپرز کے چھپائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور تمام بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسر زاہد اقبال کے حوالہ کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریجنل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقہ کے این اے122 کے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل ہوگئی،ریجنل الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقہ این اے 122کیلئے ایک لاکھ47 ہزار762 بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھاپے گئے جبکہ حلقہ پی پی147 کیلئے ایک لاکھ 40ہزار 760 بیلٹ پیپر چھاپے گئے،ریٹرننگ افسر زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ 10اکتوبر کو تمام بیلٹ پیپرز کو پولنگ افسر کو حوالہ کیا جائے گا،بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی