سردار ایاز صادق اپنی جیب سے 15 لاکھ تو دور 5 لاکھ سے بھی کم خرچ کر رہے ہیں‘ صوبائی وزیر قانون

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) سردار ایاز صادق اپنی جیب سے 15 لاکھ تو دور 5 لاکھ سے بھی کم خرچ کر رہے ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا کو بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی طرف سے 15 لاکھ روپے امیدوار خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن حلقے میں سپورٹرز اور دوست احباب اپنے طور پر ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ جس پر کوئی قانون یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔