اوگرا نے ایل این جی کی قیمت کی منظوری دے دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے 6 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ ایل این جی کی قیمتوں کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت آٹھ اعشاریہ تریسٹھ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ۔ حکومت 12 اعشاریہ پچاس ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی فروخت کررہی تھی ۔ حکومتی قیمت میں 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کٹوتی کردی گئی ۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بناء پر اوگرا نے عبوری بنیاد پر قیمت کی منظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :