معذور افراد کا پیروں پر کھڑا ہونا ممکن ہو گیا ، نئی ایجاد سامنے آگئی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء )سائنس کی ترقی سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں ،حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹک ڈھانچہ تیار کیا ہے ،جس کے زریعے معذور افراد چلنے پھرنے کے قابل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہیل چیئر سے اٹھئے اور ریکس کمپنی کے robotic exoskeleton کا سہارا لیجئے ،سہولت کے ساتھ ہونے والی باڈی ایڈجسمنٹ کے بعد یہ ایجاد معذور افراد کو ایک بار پھر انکے پیروں پر کھڑا کر سکتی ہے۔

روبوٹک پروگرام کے ذریعے چلنے ، سیڑھیاں چڑھنے یا اٹھنے بیٹھنے جیسے آپشنز کو چنا جاسکتا ہے ،اس exoskeleton میں ری چارچبل بیٹریز استعمال ہوتی ہیں اور اسے گاڑی میں ڈال کر کہیں بھی باآسانی لایا لے جایا جاسکتا ہے۔حالانکہ اسکی تعارفی قیمت 2 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے، البتہ آئندہ چند سالوں میں اس میں کمی کی توقع ہے۔