پاکستان کی مشہور شوبز شخصیات جو ’نقلی‘ ناموں سے مشہور ہوئیں،شان شاہد کا اصل نام ارمغان شاہد، میرا کا ارتضی ارباب ، ریمان کا ثمینہ ، نور کا سونیا مغل، گلوکار رحیم شاہ کا محمد خان ، وینا ملک کا زاہدہ ملک ہے

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)برصغیر پاک و ہند کے معروف اداکاروں میں نقلی نام رکھنے کا رجحان تھا۔ ہم آج بھی ان اداکاروں کو ان کے اصلی ناموں کی بجائے فلمی یا نقلی ناموں کی وجہ سے جانتے ہیں۔ بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور پاکستانی اداکار سنتوش کمار اس کی واضع مثال ہیں۔ لیکن پاکستان میں آج بھی ایسی شوبز شخصیات موجود ہیں جن کے اصلی ناموں سے لوگ واقف ہی نہیں ہیں ان میں سب سے پہلا نام پاکستان کے سپر سٹار شان کا ہے۔

شان شاہد نے اپنی اداکاری، ماڈلنگ، ہدایتکاری ور دیگر شعبوں میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوایا۔ ا آپحیران ہونگے کہ شان شاہد کا اصل نام ارمغان شاہد ہے۔ اداکارہ میرا سے کون پاکستانی واقف نہیں جو اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

میرا نے نہ صرف پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ بھارت کی فلموں میں بھی کام کیا۔

ادکارہ میرا کی جب پیدائش ہوئی تو ان کے والدین نے ان کا نام ارتضیٰ رباب رکھا تھا لیکن فلموں میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا اور میرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کا خوبصورت چہرہ اور گلیمرس اداکارہ ریما خان ان دنوں امریکی ڈاکٹر کے ساتھ شادی کرکے ہنسی خوشی اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکاری ریما خان کا اصل نام ثمینہ خان ہے۔

اداکار نبیل نے ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس اداکار نے ہر طرح کے کرداروں میں ڈھل کر اپنے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ اداکار نبیل کا شوبز میں آنے سے پہلے نام ندیم ظفر تھا۔ اداکارہ نور کا نام ان کی شخصیت سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ نہ صرف بہت اچھی ایکٹر بلکہ بہت اچھی ڈانسر بھی ہے۔

اداکارہ نور کا اصلی نام سونیا مغل ہے۔میوزک کو پسند کرنے والا شاید کوئی ہی شخص ہو جو گلوکار رحیم شاہ کے نام سے ناواقف ہو۔ رحیم شاہ نے اردو، پنجابی اور پشتو سمیت مختلف زبانوں میں گلوکاری کی۔ رحیم شاہ کا ہر گانا بہت مقبول اور زبان زد عام ہوا۔ رحیم شاہ کا اصل نام محمد خان ہے۔ پشاور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والا یہ گلوکار کراچی میں رہائش پذیر ہے۔

اداکارہ وینا ملک بھی ان چند پاکستانی اداکاروں میں شامل ہیں جو ہمیشہ مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام بگ باس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ موصوفہ ان دنوں شادی کے بعد امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ملک تھا لیکن شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد انھیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔پاکستانی ٹی وی ڈرامے دیکھنے والے ناظرین خوبرو اداکارہ عائزہ خان سے ضرور واقف ہونگے۔

نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامے پیارے افضل نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ اس خوبصورت اداکارہ کا اصل نام کنزہ خان ہے۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا۔ غور کریں کہ انھیں کوئی زیادہ مشکل درپیش نہیں ا آئی ہوگی۔ صرف صباحت سے صبا نام رکھ لیا۔

متعلقہ عنوان :