یمن جنگ ، امریکا سعودی عرب کا ساتھ دیکر عالمی قوانین کیخلاف ورزی کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)ایمنسٹی انٹر نیشنل نے امریکہ سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دے کر امریکہ جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں امریکہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کا ساتھ دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں فضائی بمباری کے 13 واقعات میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں 59 بچے بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتحادیوں کی بمباری سے اکثر اوقات باغیوں کے ٹھکانوں کے بجائے عوامی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :