ملکی صر افہ ما رکیٹوں میں سو نا مہنگا ہو گیا، فی تو لہ سونے کی قیمت 46ہزا ر 200روپے سے بڑ ھ کر 46ہزار 350روپے ہو گئی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:16

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) عا لمی صر افہ ما کیٹو ں میں فی او نس سونے کی قیمت میں اضا فے کے بعد ملکی صر افہ ما رکیٹوں میں بھی سو نا مہنگا ہو گیا۔ بدھ کو عالمی صر افہ مارکیٹ میں 10ڈالر کے اضا فے سے فی اونس سو نا 1149ڈا لر پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

آل پا کستان سپریم کو نسل جیو لرز ایسو اسی ایشن کی رپورٹ کے مطا بق بدھ کو ملکی صرا فہ مار کیٹوں میں سونے کی فی تو لہ قیمت میں 150روپے کا اضا فہ ریکا رڈ کیا گیا جس کے بعد کرا چی ،حیدر آباد ،لا ہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد ،را ولپنڈی اور کو ئٹہ کی صرافہ ما رکیٹوں میں فی تو لہ سونے کی قیمت 46ہزا ر 200روپے سے بڑ ھ کر 46ہزار 350روپے ہو گئی اسی طرح 128روپے کے اضا فے سے 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار 728روپے پر پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتا یا گیا کہ ملک بھر کی صرافہ مار کیٹوں میں چاندی کی فی تو لہ قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تو لہ چا ندی کی قیمت 670رو پے سے بڑ ھ کر 690رو پے ہو گئی