ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:24

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کے روز امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز انقلابی گارڈز کے بحری کمانڈروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت سے ایران کو صرف نقصان ہی پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے امریکی ایران پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں، مگر ایران میں کچھ افراد کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی۔ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ممالک ایرانی عوام اور حکومتی عہدیداروں کی ذہنیت تبدیل کر کے ایران کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :