قندوز حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں، ایم ایس ایف کا مطالبہ

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:28

قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء)بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآوٴٹ بارڈرز(MSF) نے مطالبہ کیا ہے کہ قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جانا چاہیئں۔ ایم ایس ایف کے مطابق یہ حملہ جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی تھا۔

(جاری ہے)

تنظیم کے مطابق ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن جنیوا کنوویشن کے تحت ہی تشکیل دیا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی افغان شہر قندوز میں اس تنظیم کے زیرنگرانی چلنے والے ایک ہسپتال پر امریکی فضائی حملے میں کم ازکم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوج نے اس حملے کو غلطی قرار دیا تھا۔