پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اگرچہ یہ مقدمہ مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے مگر اس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ گلگت کے علاقے میں عیدالاضحی سے 4 روز قبل ایک بچہ اپنی ماں کے ساتھ پانی لینے گیا اور غائب ہو گیا۔ اپنے مطابق تلاش بسیار کے بعد جب بچہ بازیاب نہ ہو سکا تو کچھ روز بعد بچہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش تشدد زدہ تھی۔

(جاری ہے)

بچہ کے لواحقین نے جب عاملوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بچہ کو جنات نے مار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 4 سالہ احمد 20 ستمبر کو اپنی والدہ کے ساتھ چشمے سے پانی لینے گیا اور غائب ہو گیا۔ بعد ازاں یکم اکتوبر کو اس کی تشدد زدہ لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ عاملین نے کہا ہے کہ بچوں کی ہلاکت جنوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ وہ بچے کو اٹھا کر لے گئے اور اپنا مقصد پورا ہونے پر قتل کر دیا۔ پولیس نے جنات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس حوالے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ جنات کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :