اعلیٰ حکومتی شخصیت کے حکم پر ضلعی انتظامیہ متحرک۔ سردار ایاز صادق کے جلسوں میں سرکاری ملازمین کی حاضری ا انکشاف

جمعرات 8 اکتوبر 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2015ء) اعلیٰ حکومتی شخصیت کے حکم پر ضلعی انتظامیہ متحرک۔ سردار ایاز صادق کے جلسوں میں سرکاری ملازمین کی حاضری ا انکشاف۔ 9 اکتوبر کے جلسے میں حاضر ہونے والے ملازمین کو برطرف کرنے کی دھمکیاں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این اے 122 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب زبردست انتخابی مہم نے (ن) لیگ کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔

ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے سربراہان کو بلا کر انتخابی مہم میں معاونت کے احکامات صادر کئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے احکامات پر عملداری کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کے جلسوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کو حاضر ہونے کا پابند کیا ہے۔ ان کی حاضریاں سردار ایاز صادق کے جلسوں میں متعلقہ محکموں کے ذمہ داران لیتے ہیں۔ 9 اکتوبر کے (ن) لیگ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 9 اکتوبر کے جلسہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ورنہ کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ معطل کر دیئے جائیں اور کنفرم ملازمین کو ٹرانسفر کر دیا جائے گا یا پچھلی انکوائریاں کھلائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :