نوبل انعام،کینسر کے خلاف لڑنے والوں کے نام

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:36

اسٹاک ہوم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء )کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے سویڈش ، امریکی اور ترک کیمیا دانوں نے اس سال کیمسٹری کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

سویڈش سائنس دان ٹامس لِنڈہل، امریکی محقق پال موڈرِچ اور ترک نڑاد امریکی کیمیادان عزیز سنجار نے اپنی تحقیق سے بتایا کہ خلیات کس طرح ڈی این اے کی مرمت اور اس میں موجود جینیاتی معلومات کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسر کے مرض کے علاج میں مزید بہتری اور ترقی کا باعث بنے گی۔کیمسٹری میں نوبیل انعام سال 2015 کی 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر کی انعامی رقم تینوں کیمیا دانوں میں تقسیم کی جائے گی۔