بلال آصف کے ایکشن ٹیسٹ کیلئے پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، بلال آصف کا ایکشن ٹیسٹ بھارت،انگلینڈ یا آسٹریلیا کی بائیو میکنک لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوگا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز آصف کے بولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے کام کریں گے، پی سی بی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلال آصف کے ایکشن ٹیسٹ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔آل راوٴنڈر بلال آصف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کردی جس کے بعد فوری طور پر پی سی بی نے آئی سی سی خط لکھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق بلال آصف کا ایکشن ٹیسٹ بھارت،انگلینڈ یا آسٹریلیا کی بائیو میکنک لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بلال آصف کے بولنگ ایکشن کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بلال آصف کو رپورٹ ہونے کے بعد چودہ روز کے اندر بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کراسکتے ہیں۔