تھائی لینڈ ،جیلی فش کے کاٹنے سے جرمن خاتون سیاح ہلاک

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:41

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)تھائی لینڈ کے تعطیلاتی جزیرے کوہ ساموئی کے نواح میں ایک زہریلی جیلی فش کے کاٹنے سے ایک بیس سالہ جرمن خاتون سیاح ہلاک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران جیلی فش کے کاٹنے سے انسانی ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوجوان خاتون کو لامائی نامی ساحل کے قریب ایک زہریلی ’باکس جیلی فش‘ نے اس وقت کاٹا، جب یہ جرمن شہری رات کے وقت سمندر میں سوئمنگ کر رہی تھی۔ مقامی حکام نے تمام قریبی ساحلوں پر تعطیلات منانے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تنبیہ کر دی ہے کہ وہ کسی بھی وقت ساحل پر نہاتے ہوئے ایسی مچھلیوں سے خبردار رہیں

متعلقہ عنوان :