الیکشن مہم ،60فیصد سپورٹر لیڈرز کا تعلق لاہور سے نہ ہونے کا انکشاف،پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ مانگنے والے ایک رکن اسمبلی ”راستہ بھول“ گئے جنہیں مقامی ووٹرز نے الیکشن کیمپ آفس پہنچایا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)ضمنی الیکشن این اے122 کا بخار صرف لاہور یا پنجاب تک ہی محدود نہیں رہا ، دو بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے انتہائی اہم سیاسی حلقے کی گونج عالمی میڈیا کی کوریج کے بعد اوورسیز پاکستانیوں تک بھی پہنچ گئی ہے جو لمحہ لمحہ سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری تنظیم کی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق الیکشن کمپین میں اپنی جماعت کیلئے ووٹ مانگنے والے 60فیصد سپورٹر لیڈرز کا تعلق لاہور سے نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق سندھ سے آئے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ مانگنے والے ایک رکن اسمبلی ”راستہ بھول“ گئے جنہیں مقامی ووٹرز نے الیکشن کیمپ آفس پہنچایا۔