پی ٹی آئی صوبائی اراکین کو اعتماد میں لئے بغیر قومی وطن پارٹی کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے،قربان علی خان ،ہمارے تحفظات اپنی جگہ بدستور موجود ہیں ، فوکل پرسن ہم خیال گروپ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:31

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہم خیال گروپ کے فوکل پرسن اور ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے قربان علی خان نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے لیکن پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہمارے تحفظات اپنی جگہ بدستور موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے قربان علی خان نے میاں عیسی میں سولر آبنوشی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر تلاوت خان ناظم ویلج کونسل میر باز خان اویس خان بادل خٹک بھی موجود تھے ایم پی اے قربان علی خان نے کہا کہ ایک کروڑ بتیس لاکھ کے سولر آبنوشی سکیم سے میاں عیسی کی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوسکے گا اور یہ منصوبہ چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی کو صوبائی حکومت میں شامل کرنے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اوپر جائیگا یا نیچے آئیگا یہ میں نہیں بتا سکتا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور جو بھی ملوث ثابت ہوا اس کو گریبان سے پکڑو گا قربان علی خان نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی نے اسمبلی فلور پر وزیراعلیٰ پر سنگین الزامات لگائے ہیں صوبائی وزراء کاکام تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حق میں بولتے لیکن صوبائی وزراء نے نااہلی دکھائی میرے حلقے کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔