کراچی، الطاف حسین کی انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مفروری کے اشتہارات شائع

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مفروری کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرا دیئے گئے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی حیدرآباد عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی کے دو مقدمات میں انہیں مفرور ظاہر کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

اشتہارات کے مطابق الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا وارنٹ تعمیل کے بغیر واپس آگیا، اس کے بعد بھی ملزم برآمد نہ ہوسکا اور عدالت میں ملزم کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ الطاف حسین کو ان اشتہارات کی اشاعت کے سات دن میں عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ کے تحت کارروائی کا آغاز کرے گی۔