تحریک انصاف کا وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست مناظرے کا چیلنج ،نواز شریف جس چینل یا جگہ پر عمران خان کیساتھ مناظرہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی مکمل طور پر تیار ہے؛ترجمان عمران خان عمران ڈاکٹر مہر النساء شیریں مزاری

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو براہ راست مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جس چینل یا جگہ پر عمران خان کیساتھ مناظرہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی مکمل طور پر تیار ہے۔ پرویز رشید تحریک انصاف پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی وزارتوں پر بھی تھوڑی سی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی ترجمان ڈاکٹر مہر النساء شیریں مزاری نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ نواز شریف جس جگہ یا میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان سے مناظرہ کریں قوم کے سامنے حقائق آ جائیں گے کہ کون کتنے پانی میں ہے جبکہ شیریں مزاری نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی اپنی وزارتوں میں بہتر بنائیں کیونکہ پرویز رشید کی پی ٹی آئی پر تنقید بے سود ہے اس سے پارٹی کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔