الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے 52کونسلرز کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے اقدامات شروع، پندرہ اکتوبر کو اجلاس طلب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 52کونسلروں کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے باون کونسلروں کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے پندرہ اکتوبر کو اجلاس طلب کیا ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے باون کونسلروں کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن کوارسال کردی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کرنے کے لئے کونسلروں کی تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ باون کونسلروں کوڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کردی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک مہینے کے اندر اندر باون کونسلروں کوڈی سیٹ کردیا جائے گا۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پشاور ،کوہاٹ ، کرک ، بنوں سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے باون کونسلروں نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا ۔ تاہم اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔