سائیکل پر بجلی کا میٹر لے جاتے ہوئے 23 یونٹ چل گئے،سینیٹر میر کبیر

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) سائیکل پر بجلی کا میٹر لے جاتے ہوئے اس کے 23 یونٹ چل گئے تھے یہ انکشاف سینیٹر میر کبیر نے نیپرا کی جانب سے وزارت پانی و بجلی سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ پر بحث کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک شخص نے بجلی کا نیا میٹر لگانے کیلئے درخواست دی جب اس کی درخواست منظور ہو گئی اور اس کو میٹر دیدیا گیا تو وہ سائیکل پر میٹر اپنے گھر لے جا رہا تھا جب گھر میں میٹر کو دیکھا تو وہ 23 یونٹ چل چکا تھا انہوں نے کہا کہ حقیقت میں وزارت پانی و بجلی نے صارفین کو خود ہی بجلی چوری پر مجبور کیا ہے بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں اور صارفین سے لائن لاسز سمیت ہر قسم کے نقصانات کی رقم وصول کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :