عمران خان کی پریس کانفرنس کے آغاز سے پہلے تحریک انصاف کے کارکن سٹیج پر ہی لڑنا شروع ہو گئے،تحریک انصاف کا ایک گروپ عمران خان کے پیچھے کھڑا ہونا چاہتا تھا، دوسرا گروپ انہیں سٹیج پر آنے سے منع کر رہا تھا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) عمران خان کی پریس کانفرنس کے آغاز سے پہلے تحریک انصاف کے کارکن سٹیج پر ہی لڑنا شروع ہو گئے۔ تحریک انصاف کا ایک گروپ عمران خان کے پیچھے کھڑا ہونا چاہتا تھا جبکہ دوسرا گروپ انہیں سٹیج پر آنے سے منع کر رہا تھا جس کی بناء پر دونوں گروپس میں تلخ کلامی بعد میں نوبت دھکم پیل تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سابق گورنر چوہدری سرور نے اٹھ کر انہیں منع کیا۔ تب دونوں گروپس نے امن کی راہ لی۔