ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان ،فی تولہ سونے کی قیمت 46ہزار 350روپے سے گھٹ کر46ہزار300روپے ہوگئی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارحجان دیکھا گیا۔ جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1145ڈالر پر آگیاجس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباداور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 46ہزار 350روپے سے گھٹ کر46ہزار300روپے ہوگئی،اسی طرح42روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار685روپے پرآگئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت690روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی