سعودی عرب، حج قواعد،خلاف ورزی پر ناموں کی تشہیر ہوگی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:41

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)حج مہم کی ڈسپلنری کمیٹی نے حج کی مہم کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کے نام 'تشیر پینلٹی' کے تحت عوامی مقامات پر آویزاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی گزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس طرح کا جرمانہ عائد کرنے کا مقصد لوگوں اور اداروں کو شرم محسوس کرانا ہے تاکہ وہ آئندہ تمام ضوابط کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈسپلنری کمیٹی رواں ماہ کے آخر سے حجاج کی شکایات وصول کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت حج، وزارت داخلہ اور تحقیقات اور پبلک پراسیکیوشن کے بیورو کے حکام پر مشتمل کمیٹی میں مقامی اور دوسرے ممالک سے آنے والے تمام حجاج کرام حج کے دوران کسی بھی محکمے کی سروس میں کسی بھی طرح کی کمی اور کوتاہی کی شکایات جمع کراسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد آئندہ سال حج کے دوران تمام سروسز کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :