بھارت کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مجوزہ معاہدے کی مخالفت کا اعلان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)بھارت کے وزیر ماحولیات پرکاش جاویڈکر نے نئی کلائمیٹ ڈیل کے مسودے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اِس کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر نے ڈیل کے مسودے میں مزید تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی کلائمیٹ ڈیل رواں برس دسمبر میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں زیر بحث لائی جائے گی۔ ڈیل کا مجوزہ مسودہ تین روز قبل پیر کے روز عام کیا گیا تھا۔ بھارتی وزیر کے مطابق بھارتی مذاکرات کار مسودے پر جرمن شہر بون میں ہونے والے بحث کے اگلے راوٴنڈ میں اِس کی مخالفت کرتے ہوئے ضروری ترمیم کا مطالبہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :