یمن میں ایک شادی کی تقریب سعودی اتحادی طیاروں کی زد میں آگئی، 51 افراد ہلاک ،38زخمی ، ہلاک شدگان میں تین دلہنیں اور دو دولہے بھی شامل

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:39

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ایک اور شادی کی تقریب پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دو حملے کیے ہیں۔ یمنی وزارتِ صحت کے مطابق اِن حملوں میں کم از کم 51 ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں تین دلہنیں اور دو دولہے شامل ہیں۔ اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حملہ دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں ضمار صوبے کے مقام سنبان میں کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران موخا نامی شہر میں ایک شادی کی تقریب پر حملے میں 131 افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا تھا۔ سعودی اتحاد نے اِس حملے کی تردید بھی کی تھی۔ دوسری جانب یمن کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بتاتے ہیں کہ اتحادیوں کے جنگی طیارے سویلین کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :