پیر پگاڑا مرحوم کے پوتے راشد حسین راشدی زنا بالجبر مقدمہ میں ملزم کی حیثیت سے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش،عدالت نے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے کر وقوعہ کے گواہان کو طلب کر لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) پیر پگاڑا مرحوم کے پوتے راشد حسین راشدی زنا بالجبر مقدمہ میں ملزم کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہو گئے ۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے کر وقوعہ کے گواہان کو طلب کر لیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کی ۔

(جاری ہے)

ملزم راشد حسین راشد کے خلاف 4 اگست 1997 کو پولیس نے شمائلہ بشیر نامی خاتون سے زنا کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔

لیکن ملزم بارہا عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور عدالت پیش نہ ہوتے تھے گزشتہ روز راشد حسین راشدی عدالت پیش ہوئے لیکن مقدمے کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ نے مقدمے کی سماعت کی اور ملزم کے وارنٹ گرفتاری معطل کر تے ہوئے 21 اکتوبر کو شہادت کی غرض سے گواہان کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :