امریکا پناہ گزینوں کی قوم ہے، مہاجرین کو خوش آمدید کہیں گے: کیری

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ نے شامی مہاجرین کو امریکا میں پناہ نہ دینے سے متعلق احساسات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا مہاجرین نے آ کر تعمیر کیا اور انہی کی بدولت امریکی قوم کو اس کا تشخص حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

جان کیری نے جمعے کی شام وزارتِ خارجہ کی عمارت میں ’گلوبل ڈایاسپورا ویک‘ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس دس ہزار شامی اور اگلے سال مختلف ملکوں کے ایک لاکھ مہاجرین کو امریکا میں پناہ دی جائے گی۔ امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے قدامت پسند سیاستدان خصوصاً شامی مہاجرین پر امریکی دروازے بند کرنے سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔