عمران خان وزیراعظم کی ایک ہی پریس کانفرنس سے ڈرگئے ،خان صاحب ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،پرویزرشید

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہی پریس کانفرنس سے ڈرگئے ،خان صاحب ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولنگ سے قبل عمران خان کارونادھونا نتیجے کوظاہرکررہاہے ،جس دن نوازشریف نے جلسہ کردیااس دن عمران خان کہاں چھپیں گے ،ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے