ایرانی حکام کا اپنے ملک میں روسی میزائل گرنے کا اعتراف،روس کی تردید

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:16

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء )ایرانی حکام نے روس کی جانب سے شام میں اپوزیشن کے مراکز پر داغے گئے میزائل بحر قزوین عبور کرتے ہوئے ایران کے اندر گرنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی" ارنا" نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو روز قبل روس کے داغے گئے میزائل بحرقزوین پار کرتے ہوئے شمال مغربی ضلع کے اندر جا گرے تھے۔

تاہم روسی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے مگر امریکا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے شام کے اندر داغے گئے میزائل اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کے بجائے ایران کی سرزمین کے اندر جا پہنچے تھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی مغربی ضلع آذر بائیجان میں ایک طیارہ نما میزائل کو گرتے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان میں گر کر پھٹنے والے میزائل سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

آذربائیجان کیایک ضلعی عہدیدار ایرج ثقفی نے بتایا کہ شہر سے35 کلو میٹر دور قزقابان کے مقام پر کم سے کم ایک میزائل گرا جس کے دھماکے اور چھروں سے قربوجوار کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔خیال رہے کہ جمعرات کی شام امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کی جانب سے بین البراعظمی فاصلے تک مار کرنے والے چار میزائلوں کے ایران میں پہنچ کر پھٹنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ میزائل روس کے اندر سے شام میں داغے گئے تھے تاہم ماسکو نے ان خبروں کی تردید کی ہے ،۔

متعلقہ عنوان :