چین : ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکے، آگ لگنے سے 17افراد ہلاک

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کا واقعہ چین کے مشرقی صوب آن ہوئی کے شہر ووہو کے ایک چھوٹے ریسٹورنٹ میں دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا۔

(جاری ہے)

واقعے کا نشانہ بننے والے ریسٹورنٹ کے قریب واقع ایک دوسرے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے کارکن نے بتایا کہ اس علاقے میں دیگر کئی چھوٹے ریسٹورنٹس ہے لیکن سلنڈر پھٹنے کا واقعہ صرف اسی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جب آگ لگی تو دوسرے ریسٹورنٹس میں موجود لوگوں نے آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسے بجھانے میں وقت لگا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :