بھارت ، ریاست اتر پردیش میں گائے کا گوشت گھر میں رکھنے کے شبہ میں انتہا پسندوں کا مسلما نو ں کے گھرو ں پر حملہ ن،2 مسلمان زخمی

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:16

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں گائے کا گوشت گھر میں رکھنے کے شبہ انتہا پسندوں نے2 مسلمانوں کو گھر میں گھس کر زخمی کر دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش میں گائے ذبح کرنے معاملے پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہند انتہا پسندوں کے ایک مشتعل ہجوم نے گھر میں گائے کا گوشت رکھنے الزام میں دو مسلمانوں کو گھر میں گھس کرتشدد کا نشانہ بنایا ہے، لاتوں ،مکوں،ڈنڈوں اور اینٹوں سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی ،انتہا پسندوں نے پولیس پارٹی پر پتھراؤشروع کر دیا جس پر پولیس نے مشتعل ہجوم پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کر کے انتہا پسندوں کو منتشر کر دیا اور زخمی ہونے والے مسلمانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہی گائے کا گوشت گھر میں رکھنے کے شبہ میں اخلاق نامی مسلمان شخص کو انتہا پسندوں نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا جبکہ پولیس کی انکوائری کے بعد معلوم ہوا کہ گھر میں رکھا جانے والا گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا گوشت تھا۔

متعلقہ عنوان :