گرجا گھروں کو نہ بچایا گیا تو اسلام قبول کرلیں گے ،سربین شہریوں کی دھمکی

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:20

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) سربیا کے ایک گاوٴں کے رہائشیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اْن کے طوفان سے متاثر ہونے والے گرجا گھر کو نہیں بچایا گیا تو وہ اِسلام قبول کرلیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے قریب پیرش فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یہ دھمکی سربیا کے قدامت پسند چرچ کے سربراہ پیٹریارک آئرینیج کو ایک خط کے ذریعے دی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اِس مہم کو واپس لیا جائے تو چرچ کی عمارت کو تعمیر کیا جائے اور اْسے توڑا نہیں جائے۔مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ: ’اگر ہمیں آپ کی حمایت نہیں ملی، تو ہم مجبوراً اسلام قبول کرلیں گے تاکہ سربیا کے قانون کے تحت ہمیں اپنی عبادت گاہوں کا بہتر تحفظ میسر ہو۔

(جاری ہے)

‘گاوٴں والے اپنے اِس اقدام کا موازنہ ’شہادت‘ سے کر رہے ہیں تاہم اْن کا کہنا ہے مذہب کی تبدیلی کے باوجود ’یسوع مسیح‘ اْن کے دل میں ہی رہیں گے۔

‘اِس تحریک کا آغاز جولائی میں ہوا تھا جب ایک غیر معمولی طاقتور طوفان میں 150 سالہ پرانے گرجا گھر کی چھت تباہ ہوگئی تھی۔مقامی عبادت گزار مِرکو ٹیزک کا خیال ہے کہ کلیسا کی پرانی عمارت کو گِرا کر اْس کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنی چاہیے، کیونکہ زمین کھسکنے کے باعث عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں۔لیکن خط تحریر کرنے والے شخص پریڈریگ لیزاریوک نے ریڈیو سراجیو سے گفتگو میں بتایا کہ جیسا کہ وہ پیشہ ور ماہر ارضیات ہیں تو اْنھیں معلوم ہے کہ یہاں زمین نہیں کھسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :