خیبرپختونخوا میں 25 ہزاراساتذہ کی کمی کا انکشاف

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:04

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) خیبرپختونخوا میں 25 ہزار اساتذہ کی کمی ہے اور حکومت 10 ہزار نئے اساتذہ کو نئی تعلیمی پالیسی کے تحت این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان بات کا انکشاف وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ آنے والے دس برسوں میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباء پرائیوٹ سکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے ہم پلہ ہو جائیں گے اور گریڈ ون سے انگلش مضمون شروع کیا جائے گا اور کلاس پنجم اور شسشم کے لئے بورڈ امتحانات متعارف کرائیں جائیں گے

متعلقہ عنوان :