آسٹریلوی شہر میں پہلی مسجد کی مجوزہ تعمیر کے باعث جھڑپیں،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:07

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء)آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے شہر بَینڈیگو Bendigoمیں مسلمانوں کی پہلی مسجد کی مجوزہ تعمیر وہاں کشیدگی اور اس منصوبے کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں کی وجہ بن گئی، جس دوران حریف مظاہرین کے مابین باقاعدہ تصادم بھی ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینڈیگومیں مسلمانوں کی پہلی باقاعدہ عبادت گاہ کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے حق میں اور خلاف گزشتہ روزہونے والے ایک مظاہرے میں اطراف کے مجموعی طور پر سینکڑوں مظاہرین نے حصہ لیا،اور متعدد جھڑپیں ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :