ایاز صاد ق ،علیم خان کو 15سے 20 ہزار کے مارجن سے شکست دینگے ،حمزہ شہباز،عمران خان الزامات کی سیاست ہم عوام کی خدمات کی سیاست کرتے ہیں، اوکاڑہ سے بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 11 اکتوبر 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122سے ایاز صادق پی ٹی آئی کے علیم خان کو 15سے 20 ہزار کے مارجن سے شکست دینگے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 122 کے عوام نواز لیگ کے ساتھ ہیں اس حلقے سے نواز لیگ کامیابی حاصل کرتی آئی ہے بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کیلئے اقتصادی راہداری منصوبے ،میٹرو بس سروس اور میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں شروع کئے ہیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے منصوبے شروع کئے گئے میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں ہم عوام کی خدمات کی سیاست کرتے ہیں ہم عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ سے بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی۔