افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 100 طالبان ہلاک، 50 زخمی، آپریشن میں افغان فورسز کو نیٹو فضائیہ کی بھی مدد حاصل تھی ، افغان حکام

اتوار 11 اکتوبر 2015 09:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2015ء) افغانستان کے صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سو طالبان ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں، آپریشن میں نیٹو فورسز نے بھی حصہ لیا۔افغانستان میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ صوبہ قندھار کے ضلع شوراباک میں سیکورٹی فورسز کے خصوصی آپریشن میں سو کے قریب طالبان جنگجو ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق آپریشن میں افغان فورسز کو نیٹو فضائیہ کی بھی مدد حاصل تھی۔

(جاری ہے)

ملا اختر کے نئے طالبان امیر بن جانے کے بعد افغانستان میں جنگجووٴں کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ دنوں متعدد علاقوں پر طالبان نے قبضہ بھی کر لیا تھا۔دوسری طرف بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آوٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ قندوز میں تنظیم کے زیرِ انتظام ہسپتال پر امریکی بمباری کے بعد سے تینتیس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔امریکہ نے ڈاکٹرز وِد آوٹ بارڈرز کی جانب سے ہسپتال پر بمباری کو جنگی جرم قرار دینے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال پر حملہ ایک افسوس ناک غلطی تھی جو کسی بھی طرح جنگی جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :